راولپنڈی(ٹی این ایس) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کا چھ گھنٹے کا تفصیلی دورہ

 
0
65

جیل کی سیکورٹی، جیل کے اندر جاری ٹرائل کے حوالے سے عدالت کی سیکورٹی اور انتظامات کو چیک کیا۔ قیدیوں کیلئے کئے گئے فلاحی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

قیدیوں ، حوالاتیوں ، نو عمر بچوں اور خواتین وارڈ کا معائنہ کیا۔ قیدیوں کے مسائل سن کر موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

قیدیوں کی درخواست پر ٹیلی فون کال کی سہولت ہفتے میں ایک دفعہ سے بڑھا کر دو دفعہ کال کی سہولت دینے کے احکامات جاری کئے۔

کے پی کے سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی درخواست پر ٹی وی کیبل پر روزانہ دو گھنٹے پشتو چینل آپریٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جیل کے اندر قیدیوں کی سہولت کیلئے سمارٹ یوٹیلٹی سٹور کھولنے کی ہدائت کی۔ سمارٹ سٹور پر چائے، قہوہ، کولڈ ڈرنک، بیکری اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء صُبح سے شام تک میسر ہونگی۔

جیل میں بند سیاسی لیڈروں عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی ، شیخ رشید احمد ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے وارڈز کا معائنہ اور ملاقات کی، فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

عمران خان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے جیل میں قانون کے مطابق فراہم کردہ سہولیات اور جیل افسران اور ملازمین کے رویے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کے دورے کے دوران کسی سیاسی لیڈر نے جیل کے افسران اور ملازمین کے تعاون ، طبی سہولیات کی فراہمی اور رویے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکائت نہیں کی۔