اسلام آباد (ٹی این ایس) عام انتخابات: ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے

 
0
52

 ملک میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کو اختیارات دیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔