پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گی ٗطلال چوہدری

 
0
402

اسلام آباد اگست 04.(ٹی این ایس ) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گی۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کے وژن کے مطابق موجودہ حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کے تمام ارکان تجربہ کار ہیں اور وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلہ پر نظرثانی کا جائزہ لے رہا ہے۔ عائشہ گلالئی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ یہ ایک باعزت خاتون کی عزت و وقار کا معاملہ ہے۔