اسلام آباد(ٹی این ایس) توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ نیب کیسز: بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

 
0
52

 توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہو گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کیں، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود بینچ میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔