اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن سے قبل لگائے گئے بینرز ،سٹیمرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا کام جاری

 
0
84

الیکشن سے پہلے لگائے گئے بینرز اور سٹیمرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا کام جاری ہے۔

ایم سی آئی کی حدود میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن سے پہلے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی بینرز اور سٹیمرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگائے گئے ۔
الیکشن 2024 کے مکمل ہونے کےبعد ڈی ایم اے کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے سٹیمرز، بینرز اور جھنڈوں کو 3 فیزز میں اتارنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔
پہلے فیز میں سری نگر ہائی وے ،کلب روڈ، مارگلہ روڈ،،پارک روڈ،جناح ایوینو ،7thایونیو،9th ایونیو،،ای الیون روڈ،نیو مارگلہ ایوینو ، ایکسپریس ہائی وے تا ٹی چوک سے سیاسی بینرز ،سٹیمرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کو اتار نے کا کام مکمل کردیا گیا ہے ۔
فیز 2 میں تمام کاروباری مراکز اور اس سے ملحقہ سروس روڈز کو کلئیرکر دیا گیا ہے ۔

فیز 3 میں اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی ملحقہ گلیوں میں سے سٹیمرز، بینرز اور جھنڈوں کو کلئیر کیا جا رہا ہے ۔رانا وقاص انور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آی کی ہدایات پر ڈائریکٹر ڈی ایم ے رائے یاسر فرہاد کی زیر نگرانی ڈی ایم اے کی فیلڈ ٹیمز 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہیں ۔ اسلام آباد کی حدود سے سٹیمرز بینرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کو اتارنے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کردیا جائے گا ۔