وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

 
0
893

لاہور اگست 01 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ بہاولپور ڈویژن میں ٹڈی دل کے فصلوں پرحملے سے بچاؤ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یار خان میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ جہاز کرائے پر لیکرفضائی سپرے کادائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔ گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جائے۔ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے۔ ضرورت کے مطابق بیرون ملک سے مزید پیسٹی سائیڈ درآمد کی جائے۔
اس ضمن میں وفاق سے بھی معاونت حاصل کرکے تیزی سے اقدامات کیے جائیں۔ موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔ فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے سے بچاؤ کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ۔ چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹر ی وزیراعلیٰ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری وزیراعلیٰ کو آرڈینیشن،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اورملتان ڈویژن کے کمشنرز اورمتعلقہ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔