روات اسلام آباد میں ہوٹلوں پر جان لیوا بیماریاں فروخت ہونے لگی فوڈ انسپکٹر کی مبینہ غفلت فرائض سے منہ موڑ لیا

 
0
488

راولپنڈی اگست 02 (ٹی این ایس): روات اسلام آباد میں ہوٹلوں پر جان لیوا بیماریاں فروخت ہونے لگی فوڈ انسپکٹر کی مبینہ غفلت فرائض سے منہ موڑ لیا ہوٹل قوانین پر پورا نا اترنے والے ہوٹلوں میں دودھ میں مکھیاں مچھر باسی کھانے گندے پانی سے برتن دھونا معمول صفائی نہ ہونے سے چھپکلیاں لال بیگ کھانے پینے کی اشیا میں نظر آنے لگے ہوٹل مالکان پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف عوام جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے عوام کی اعلی انتظامیہ افسران سے نوٹس لینے کی دہائی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد روات اسٹاپ کے دونوں اطراف ہوٹل مالکان نے عوام میں مختلف بیماریاں بانٹنے لگے عوام کی بڑی تعداد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ روات میں عوامی سہولت کے لئے بناۓ گئے ہوٹلوں میں صفائی کے کوئی انتظام موجود نہیں روات سمیت گرد نواح کی لاکھوں پر مشتمل آبادی اور مزدور طبقه کھانے پینے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کرتا ھے تو ہوٹلوں میں صفائی سمیت حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دودھ میں مکھیاں مچھر گرتے رہتے ہیں جس کی پرواہ کئے بغیر عوام کو اسی دودھ سے چاۓ بنا کر دی جاتی ھے جبکہ کھانے بھی اکثر ایک دو دن کے باسی ہوتے ہیں ان کھانوں کے لئے جو آئل استعمال ہوتا ھے وہ بھی ممنوعہ ھے جو سستے داموں خریدا جاتا ھے جبکہ ایک ٹب یا بالٹی میں پانی پڑا ہوتا ھے جس میں سارا دن برتن دھوئے جاتے ہیں جو اتنا گندا هوتا ھے کہ بدبو آتی ھے صفائی نہ ہونے سے اکثر چھپکلیاں لال بیگ ہوٹلوں میں دیکھ گئے ہیں ہوٹل مالکان سے بات کی جاۓ تو وہ سننے کو تیار نہیں ہوتے فوڈ انسپکٹر روات میں کون ھے عوام کو معلوم ھی نہیں کیوں کہ فوڈ انسپکٹر کی طرف سے مزکورہ سنگین صورتحال کی روک تھام کے لئے کوئی کاروائی نہیں دیکھنے میں نہیں آئی جس سے ہوٹل مالکان بغیر کسی رکاوٹ کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں عوام نے اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سے روات میں اہم مسلے پر فوری نوٹس لے کر کاروائی کرنے کے ساتھ قوانین پر پورا نہ اترنے والے ہوٹلوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ھے