تھانہ روات کی یوسی لوہدرہ نامعلوم چور لاکھوں کے مویشی لے اڑے پولیس ملزمان کو پکڑنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی

 
0
942

راولپنڈی ستمبر 16 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق یوسی لوہدرہ کے رہائشی چوہدری اعجاز ولد چوہدری ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ چند دن قبل اس کی ایک ولائیتی گائے بچھڑا اور ایک عدد بکری جن کی مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ بنتی ہے کو نامعلوم چور لے اڑے میں نے اپنی تہی کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہ ملا بعد ازاں اسی دن میں نے تھانہ روات درخواست دے دی اور میرے کیس کو ایس آئی راجہ عادل کے سپرد کر دیا گیا لیکن ایک وقوعہ کے ایک ہفتہ کے بعد بھی نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی جا سکی اور تفتیشی راجہ عادل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور آئے روز مجھے تھانے بلا لیا جاتا ہے ہے چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ پولیس میرے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے اور میری چوری ہوئی ہے اور مجھے ہی زلیل کیا جا رہا ہے انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم چوروں کے اس گروہ کے خلاف تھانہ روات کی پولیس کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے یہ گروہ اس سے پہلے بھی علاقہ میں ڈنگر چوری سے کہی غریبوں کا نقصان کر چکا ہے