وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

 
0
379

لاہور اگست 01 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔ وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں۔ حزب اختلاف کا غیر فطری اتحاد چند دنو ں کا مہمان ہے۔ ذاتی مفادات کی خاطر آج اکٹھی ہونے والی اپوزیشن کل بکھر جائے گی۔ مسترد شدہ عناصر انتشار کی سیاست کرکے عدم استحکام کی سازش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام نے ہمیشہ منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت 70 برس کی خرابیوں کو درست کر رہی ہے۔ پاکستان کے عوام کی سچے جذبے اور خلوص سے خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب گامزن ہے۔