برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 209 سے ہرا دیا

 
0
330

 

اگست 20 (ٹی این ایس):ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ایک اننگز اور209 رنز سے ہرا دیا ۔ تین ٹیسٹ کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

برمنگھم میں پہلے تو انگلش بیٹسمین چھائے رہے اور514 رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا، اس کے بعد بولرز نے کمال دکھایا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کو پہلی اننگز میں 168 رنز پر چلتا کیا ۔بلیک ووڈ 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بھی انگلش بولرز نے مہمان کھلاڑیوں کو ٹکنے نہ دیااور صرف 137 رنز پرویسٹ انڈیز کی اننگز سمیٹ دی۔

اننگز اور 209 رنز کی فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ڈبل سنچری بنانے والے ایلسٹر کک مین آف دی میچ رہے۔