اسلام آباد(ٹی این ایس) پنجاب اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب کرنے کیلئے سمری وزیراعلی کو ارسال

 
0
123

صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرنے کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی، مریم نواز کی منظوری کے بعد آج ہی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

نگران حکومت کے 4 ماہ کیلئے منظور بجٹ کی آخری تاریخ 29 فروری ہے، طلب کردہ اجلاس میں بجٹ سمیت دیگرامور زیربحث لائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی کے انتخاب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا تھا۔