راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا راجہ گلتاج کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عقیل کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2023سے تھانہ ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔