وفاقی حکومت نے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کو سیکرٹری وزات داخلہ تعینات کر دیا۔ کیپٹن (ر)محمد خرم آغا اس سے قبل بطور سیکریٹری تجارت فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ان کی تعیناتی وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کی تھی۔انہوںنے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ بطور پرنپسل سیکرٹری بھی کام کیا۔