اسلام آباد(ٹی این ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

 
0
30

اسلام آباد: 28مارچ 2024ء

صدر مملکت کا پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت اور برطانوی ہائی کمشنر کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، صدر مملکت

پاک-برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے، صدر مملکت

معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے ، صدر آصف علی زرداری

روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی، صدر مملکت

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے سنگین چیلنج ہے ، صدر مملکت

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے، صدر مملکت

پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے ، صدر مملکت

شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

٭٭٭٭٭٭