اسلام آباد(ٹی این ایس) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری شروع

 
0
194

انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی ہائو سنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سنگین الزامات پر اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پاک فوج کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ادارہ جاتی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔