اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ مینجمنٹ آفس اور چیئرپرسن کی تبدیلی ،سپریم کورٹ میں توہین عدالت دائر

 
0
62

وائلڈ لائف بورڈ مینجمنٹ افس اور چیئرپرسن کی تبدیلی کا معاملہ ،سپریم کورٹ میں سابقہ چیرپرسن رعنا سعید اور شہری بلال حق کی جانب سے توہین عدالت دائرکردی گئی ۔
درخواست میں پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعظم اسد گیلانی، سیکریٹری موسمیاتی اعزاز ڈار تبدیلی ، سیکریٹری کابینہ علی افضل چیرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مونال ریسٹورنٹ اور لامونتانہ ریسٹورنٹ کے مالکان کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 11 جون کو وائلڈ لائف اور نیشنل پارک کے تحفظ کیلئے تاریخی فیصلہ دیا،
سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد فریقین کی جانب سے وائلڈ لائف کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے،
وائلڈ لائف کی چیرپرسن رعنا سعید کو 19 جولائی کو بغیر نوٹس عہدے سے ہٹا دیا گیا ،2 اگست کو وائلڈ لائف بورڈ آفس کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے وزارت داخلہ منتقل کردیا گیا،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تمام اقدامات کا مقصد نیشنل پارک میں موجود کاروباری شخصیات کے مفادات کو تحفظ دینا تھا، سپریم کورٹ درخواست میں شامل فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔