پریس ریلیز
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب ادارہ برائے زبان فن و ثقافت کے اشتراک سے پنجابی فلم ، ڈرامہ کے لیجنڈ اداکار سردار کمال کی فنی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس 20 ، اگست کو منعقد کیا جائے گا – اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے بتایا کہ تقریب میں اداکار ، تخلیق کار اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہو کر لیجنڈ اداکار سردار کمال کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیں گے –













