قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکریٹ نے 23نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، قومی اسمبلی اجلاس میں دو توجہ دلا نوٹس ایجنڈے میں شامل ، اجلاس میں مختلف بلز پر چھ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی لااینڈ جسٹس مبارک ثانی کیس سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرے گی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں ٹیلی کمونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل بل 2024کی رپورٹ شامل ہے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور دی کیپیٹل ٹیریٹری بل لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ ایجنڈے میں شامل ہے ، وزارت داخلہ دی کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ بل 2024 وزارت داخلہ ایوان میں بل کی منظوری کے لیے تحریک پیش کرے گی