.(اصغر علی مبارک)..
.سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کےدوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے، حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، اسپیکر نے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے قوم کے جری سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا , اسپیکرنے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہیں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان پوری قوت کے ساتھ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان پوری قوم کے تعاون سے دہشتگردی پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہونگے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور یہ پاکستان کے ترقی اور خوشحالی سے خائف ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشتگردی کی خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اپنی مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، شہداء کی قربانیوں اور ان کے اہلخانہ کے صبر اور حوصلے کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، اسپیکر نےاللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔













