راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ پیرودھائی ایس ایچ او سبطین الحسنین کو اہلیان علاقہ خراج تحسین پیش کرنے تھانے پوھنچ گئے

 
0
95

راولپنڈی (مظہر شاہ)تھانہ پیرودھائی ایس ایچ او سبطین الحسنین کو اہلیان علاقہ خراج تحسین پیش کرنے تھانے پوھنچ گئے
منشیات فروشوں کیخلاف
بھرپور کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او پیرودھائی کو اہلیان علاقہ کی جانب سے پھولوں کے گلدستوں سمیت ہار پہناۓ گئے جبکہ اس موقع پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سبطین الحسنین نے ہمراہ ٹیم علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ایس ایچ او پیرودھائی نے منشیات فروشوں کیخلاف بھی دن رات محنت کرتے ہوئے بھرپور کاروائیاں کیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ تھانہ پیرودھائی محلہ مسلم آباد ، لوہار گلی ،قائد آباد کے مقامی رہائشی جو کافی تعداد میں تھے تھانے آئے اور ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سبطین الحسنین شاہ صاحب بمعہ ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی کو پھولوں کے دستے پیش کئے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سبطین الحسنین شاہ نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی طرف سے مہم جاری گی اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔