راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان تہذیب الحسن کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
97

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ وارث خان تہذیب الحسن کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل،مسروقہ رقم 40 ہزار روپے اور 04 موبائل فون برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں فاروق، نوید اور عبدالحمید شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 40 ہزار روپے اور 04 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔