راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ

 
0
19

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ،ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ مسرور الزماں،سید مسعود شاہ ایڈوکیٹ ،ڈی ایس پی لیگل اور این آئی یو کے افسران کی شرکت،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سینیئر افسران منشیات کے مقدمات میں تفتیشی افسران کی رہنمائی کریں تاکہ تفتیش کے دوران سامنے انے والے نقائص کو دور کیا جا سکے منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے مقدمات کی موثر پیروی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کروائی جائے تھانوں کے مینول اور کمپیوٹرائز ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں