ہری پور(ٹی این ایس) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدارتی الیکشن کے لئے فانڈور گروپ کی طرف سے شہباز محمود، اور نائب صدر کے لئے ملک سعید اختر کے نام پیش کر دییے گئے

 
0
719

ہری پور ( ملک رضوان چوہان سے ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدارتی الیکشن کے لئے فانڈور گروپ کی طرف سے شہباز محمود، اور نائب صدر کے لئے ملک سعید اختر کے نام پیش کر دییے گئے، فرینڈز گروپ کی طرف سے صدارت کے امیدوار عبد الباسط ، نائب صدر کے طیب راجپوت کا نام پیش کیا گیا،اس موقع پہ سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی ، سابق صدر ملک محمد نزیر ، سابق صدر حاجی فخر عالم سمیت سنییر ممبران چیمبر آف کامرس حاجی منظور الہی، ملک عبد الواحد، حاجی محمد فیاض، اسحاق راجپوت، جاوید اقبال، عنایت شاہ، ممتاز خان، ضیا الرحمن خان، شیخ ذوالفقار، ملک حسن طارق، یاسر محمود، سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی ، اس موقع پہ سید صفدر زمان شاہ نے کہا کے دس سالوں بعد ہم فانڈور گروپ کی طرف سے صدارت کا امیدوار کامیاب کروائیں گے، انھوں نے کہا کے یہ جیت میرے گروپ کی نییں یہ جیت پورے یونٹی گروپ کی جیت ہے، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا ، یونٹی گروپ الحمداللہ پہلے سے ذیادہ مضبوط ہوا ہے ، ہم نئے ایگزیکٹو ممبران خوش آمدید کہتے ہیں انھوں نے کہا کے رب العزت کے حکم سے ہمارے گیارہ کے گیارہ ممبران جیتے ہیں اور ہمارا یونٹی گروپ پہلے سے بڑھ چڑھ کر اپنے چیمبرز کی خدمت کریں گے،