کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری )کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہےکہ جہاں دیگر امور پر ہماری توجہ مرکوز ہے وہیں ہمیں اپنے مستقبل کے معمار طالب علموں کے بارے میں فکر لاحق ہے جس کی وجہ منگھوپیر ٹاؤن کی حدود میں گورنمنٹ اسکولوں کی کمی ہے جس پر ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی تحریری درخواستیں دے چکے ہیں کہ یہاں سرکاری اسکول قائم کیے جائیں آج ہمارے معاشرے میں تعلیم کی بہت کمی ہے اس کی وجہ ایجوکیشن سسٹم کی پرائیویٹائزیشن ہے جو ایک عام انسان کی پہنچ سے بہت دور نکل چکی ہے ہم اپنی حدود میں جو سرکاری اسکولز موجود ہیں ان میں وہ تمام تر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ایک انگلش میڈیم اسکول میں میسر ہے جس پر شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر ٹیچرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا وہ معیار فراہم کیا جائے جس سے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے والے وہ ماں باپ جو اپنی دیگر خواہشات کو مار کر بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں وہ گورنمنٹ اسکولز پر اطمینان کا اظہار کر سکیں اسی سلسلے میں ہم سب کو پوری محنت لگن اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی فائیو ڈی میں موجود سرکاری اسکول میں مفت کورس تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا عارف ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکول کا عملہ بھی موجود تھے