راولپنڈی ( ) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نومی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، 03 مسروقہ موٹر سائیکل، 01 رکشہ اور 02 موبائل فون برآمد، ملزمان سے مسروقہ رقم 06 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نومی گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نعمان عرف نومی اور حمزہ شامل ہیں،ملزمان سے 03 مسروقہ موٹر سائیکل،01 رکشہ اور 02 موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان سے مسروقہ رقم 06 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔