حیات طیبہ قیامت تک پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے; ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی کے زیر اہتمام عید میلادالنبی تقریب کا انعقاد


راولپنڈی (. .اصغر علی مبارک. ..).
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی میں ربیع الاول کی مناسبت سے”عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم”کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرمقررین مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان ،ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین اختر مرزا،پرنسپل ڈاکٹر اطہر قسیم اور ڈاکٹر امتیاز احمد مدنی نے حضور پاک کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔
مقررین نےکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ قیامت تک پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ پیغمبر پاک صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی حیات طیبہ، اعلیٰ کردار اور مثالی طرز عمل پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہےانہوں نے کہا کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے۔انہوں نے کہا کہ
زندگی گزارنے کے لئے حضور اکرم ؐکی حیات طیبہ کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، آپ ؐ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے
تقریب کی میزبان ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین اختر مرزا تھیں۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر مجلس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اطہر قسیم گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن اور ڈاکٹر امتیاز احمد مدنی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
طلبا و طالبات کے مابین نعتیہ کلام پر مشتمل مقابلہ ہوا۔جن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو سرٹیفکیٹس و شیلڈز پیش کی گئیں جب کہ ڈاکٹر امتیاز احمد مدنی کی طرف سے تمام طلباء اور طالبات کو قرآن پاک کا ہدیہ پیش کیا گیا
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم تقریب میں کالج و یونیورسٹیز سے وابستہ اساتذہ ،طلبا و طالبات، ادبی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیاگیا۔













