امریکہ میں انتخابی مہم سے پہلے کی گہما گہمی عروج پر ہے۔
مختلف قسم کے سروے اور پیشن گوئیاں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ایسے ہی سروے کے ایک سلسلے کے مطابق قومی پولنگ میں نائب صدر کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری دکھائی گئی ہے۔
لچمین پیشن گوئی کے لیے 13 کلیدیں یا اشارے استعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ انہوں نے 1981 میں ریاضی دان ولادی میر کلیس بوروک کے ساتھ تیار کیا تھا، وہ اپنی پیشین گوئیوں میں معاشی اشارے اور امیدواروں کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیتے ہیں۔
اس وقت ، سب سے نمایاں کلیدوں میں سے ایک جو اس نتیجے کو صدر بائیڈن کی پارٹی (ڈیموکریٹک پارٹی) کے لیے بدل سکتی ہے وہ “تیسری پارٹی” کی جانب سے سنگین مقابلہ کی موجودگی ہوگی، اور یہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
لچمین کے مطابق، “مختصر اور طویل مدتی معاشیات” کے ساتھ ساتھ، “پالیسی میں تبدیلی”، یعنی قومی پالیسی میں جو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اقتدار کے دوران سماجی بدامنی، شخصیت، کرشمہ، اور دیگر بھی ایک مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔”
2008 میں، لِچٹ مین نے پہلے سیاہ فام صدر کے انتخاب کی پیشین گوئی کی تھی، اور اس وقت براک اوباما دراصل جیت گئے تھے۔