لندن ٗ لندن کی بسوں سے پاکستان مخالف لگنے والے پوسٹر ہٹا دیئے گئے

 
0
608

لندن نومبر 16(ٹی این ایس)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ٹرانسپورٹ فور لندن ( ٹی ایف ایل) نے لندن کی بسوں سے پاکستان مخالف لگنے والے پوسٹر ہٹا دیئے۔واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ تھا کہ لندن کی ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے اس سے قبل 2 نومبر کو بھی لندن میں ٹیکسیوں پر ایسے ہی اشتہار لگائے گئے تھے۔

اس واقعہ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر منیر احمد کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹی ایف ایل سے شکایت کی تھی اور اشتہارات کو ہٹانے کا کہا گیا تھا جس پر ٹی ایف ایل نے فوری طور پر یہ اشتہارات ہٹوا دیئے تاہم وہ اس مہم کے لوگوں کو اسی طرح کے پوسٹر بسوں پر لگانے سے نہیں روک سکے۔

اس بارے میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دوبارہ ٹی ایف ایل انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ان اشتہارات کو ہٹا دیا ۔ٹی ایف ایل کے ترجمان نے کہا کہ یہ اشتہار ہماری اشتہارات کی ہدایت کے مطابق نہیں ٗیہ اشتہار غلطی سے ہمارے اشتہاری پارٹنر کی جانب سے منظور کیا گیا اور ہم سے اس بارے میں رجوع نہیں کیا گیا، تاہم ہم نے ہدایت کی ہیں کہ ایسے تمام اشتہارات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔