اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع.
سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے.
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس ڈویلپڈ سیکٹرز سمیت کمرشل مراکز میں پیش کئے جارہے ہیں.
سہہ روزہ نیلامی میں موٹلز، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جارہے ہیں
نیلامی کے پہلے 2 دنوں میں 6 پلاٹ تقریباً 12.45 ارب روپے میں نیلام کئے گئے.
نیلامی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی سی ڈی اے پالیسیز پر اعتماد کا اظہار ہے.
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کررہی ہے.
نیلامی سے موصول ہونے والی آمدنی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال میں لائی جائے گی، چیئرمین سی ڈی اے













