اسلام آباد (ٹی این ایس) جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے، انہیں چیف جسٹس بنانا چاہیے، راناثنااللہ

 
0
60

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس بناناچاہیے، جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کیجج جوسپریم کورٹ کاجج بننیکی اہلیت رکھتیہوں انہیں آئینی بنچ میں لیاجاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کیدوران آئینی بینچ کی تشکیل ہوجائے گی، 5 ججز پر مشتمل آئینی بینچ بنایاجاسکتاہے، جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جس اصول کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کاانتخاب کیاگیا اسی کوپارلیمنٹ نے اپنایا، اگر تیسرے نمبرکے جج کوچیف جسٹس بنایاجائے توباقی دو کومستعفی نہیں ہوناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اجلاس میں نہیں آئے تو دو تہائی اراکین نام فائنل کرسکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں جسٹس یحیی آفریدی کوچیف جسٹس بناناچاہیے، اگلے چیف جسٹس کا فیصلہ آج ہوجائے گا، جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کی گروپنگ میں غیرجانبدار رہے ہیں۔