راولپنڈی (ٹی این ایس) معروف کرکٹ رائٹر سر سائلڈ بیری کو میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 
0
32

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تاریخی موقع پردی ٹیلی گراف کے چیف کرکٹ رائٹر سائلڈ بیری کے 500ویں ٹیسٹ کی خوشی میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دی ٹیلی گراف کے چیف کرکٹ رائٹر سائلڈ بیری کو میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا، جو 500 کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی کوریج کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹ نمائندے بن گئے ہیں۔
اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے شخص عظیم آسٹریلوی کپتان لیجنڈری کمنٹیٹر رچی بینؤڈ تھے۔
انگلش صحافی سر انتھونی سکیلڈ ایونز بیری، تصدق حسین دین، اسٹیفن شیملٹ، سائمن اینڈریو برنٹن، سٹوارٹ آرگیم فارسٹر، سائمن ریگینالڈ وائلڈ، روری اینڈریو ڈالر، فلپ اینتھونی میونتھن، جیونٹن ، میتھیو پیٹر رولر، لارنس بوتھ، گیرج رچرڈ ڈوبیل، کرسٹوفر ایان اسٹاکس کو بھی سووینئرز سے نوازا گیا۔
انگلش میڈیا کے علاوہ پاکستانی صحافیوں خرم شہزاد، نواز گوہر، وقار احمد جاوید خان، ارفع فیروز، عامر ریاض، محمد زاہد خان، وسیم قادری اور دیگرمیں سر اینتھونی سائلڈ ایونز بیری، چیئرمین رسجا,شکیل اعوان اور پاکستان میں اے آئی پی ایس ایشیا کے نمائندے زاہد فاروق ملک اور ساؤتھ ایشین اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی صدر اصغر علی مبارک نے سووینئر تقسیم کئے۔