باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ چیلنج فائٹ 23 ستمبر کو ہوگی

 
0
353

 

لاہور  اگست 27(ٹی این ایس):پاکستان کے باکسر محمد وسیم سلور فلائی ویٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی سی نمبر ون ہیں ، اب وہ انٹرنیشنل رینکنگ چیلنج فائٹ کے لیے باکسر جورلی ایسٹاراڈا کے مدمقابل آئیں گے۔

قومی باکسر کی انٹرنیشنل رینکنگ چیلنج فائٹ کولمبیا میں ہوگی جس کی تیاری کے لیے محمد وسیم پاناما میں موجود ہیں۔چیلنج فائٹ میں مدمقابل جورلی ایسٹاراڈا سابق ڈبلیو بی او ورلڈ ٹائٹل چیلنجر رہ چکے ہیں۔

قومی باکسر کو فائٹ کی تیاری کے لیے جیف مے ویدر کی خدمات حاصل ہیں جو کہ مہنگی ترین فائٹ جیتنے والے باکسر فلائڈ مے ویدرکے چچا ہیں۔