مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،انتخابی مہم پر مشاورت

 
0
354

لاہور اگست27(ٹی این ایس): ماڈل ٹاؤن لاہورمیں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے مشاورت و حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پرویز ملک، صوبائی وزیر بلال یاسین، پرویز رشید، شائستہ پرویز ملک، احمد حسان، صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور یونین کونسلز کے عہدیدارشریک تھے۔

اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن مہم چلائیں گی، ن لیگ کے رہنما اورکارکنان اپنی مہم تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن وہ عمارت ہیں جس کی ایک ایک اینٹ میاں صاحب نے رکھی، داتا صاحب کے باہرلاکھوں لوگوں نے کہا تھاکہ فیصلہ نامنظور ہے۔

لاہورمیں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) سے بیگم کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔