یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، بااثر خاتون تمام حدیں پار کرگئی، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی، تھپڑ ہی دے مارا

 
0
249

لاہور 08 جولائی 2020 (ٹی این ایس): لاہور کے علاقے گلبرگ میں رونگ پارکنگ میں ٹریفک وارڈن نے عورت کو گاڑی سے ہٹانے کی بات کی، جس کی وجہ سے عورت نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی ہے۔

وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔ وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خواتین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے کار کا نمبر شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔