راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ )ایس ایچ او پیرودھائی ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی، آصف عرف فوجی گرفتار، ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اے این ایف کے مقدمہ میں سزایافتہ بھی ہے، ملزم کی بیوی نسیم عرف کالو، بیٹی، 02 بیٹے، 02 داماد، 02 سالے، سالی، ہم زلف اور دیگر فیملی بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور چالان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے بڑے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آصف عرف فوجی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اے این ایف کے مقدمہ میں سزایافتہ بھی ہے، ملزم کی بیوی نسیم عرف کالو، بیٹی، 2 0بیٹے، 2 0داماد، 02 سالے، سالی، ہم زلف اور دیگر فیملی بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور چالان ہیں،منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی پر ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے منشیات فروش معاشرہ کے مجرم ہیں۔