اسلام آباد (ٹی این ایس) ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد مسیحی ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

 
0
106

اسلام آباد (ٹی این ایس) ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد مسیحی ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے ریفرنڈم میں متحدہ مسیحی فورم کا مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین)گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان۔
سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے متحدہ مسیحی فورم کے چیئرمین عدیل غوری،صدراقبال بوٹا،وارث مسیح،بوٹامسیح،راشدارشادنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین) گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے تقریب سوکوارٹرسیکٹرF-6میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،ملک عاصم،صوفی محمودعلی،قاری شیر عالم سیالوی،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،وارث بھٹی،سیموئیل مسیح،تشکیل جاوید بھٹی،وقاص بھٹی سمیت سینکڑوں مسلم و مسیحی ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مزدوروں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورہم نے مزدوروں کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے مثال قائم کی ہے خصوصی طور پر مسیحی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مراعات دلوانے میں اپنا اہم کرداراداکیا ہے اورہمیں فخر ہے کہ ہمیشہ مسیحی ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کا ساتھ دیا ہے اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ ہماراگڑھ ہے،سی ڈی اے ملازمین نے پہلی مرتبہ خدمت کو اپنی ووٹ کا معیاربنایا ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین میں جوق درجوق ملازمین کی شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین مزدوریونین کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہیں،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کا مستقبل روشن ہے اور انشاء اللہ ریفرنڈم جیتنے کے بعد سی ڈی اے ملازمین کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،مزدور دشمن قوتوں نے ہمیشہ مسیحی برادری کے نام پر منفی سیاست کی ہے اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے آج متحدہ مسیحی فورم نے سی ڈی اے مزدوریونین کی حمایت کا اعلان کیا ہے،انشاء اللہ سی ڈی اے ملازمین اپنے ووٹ کی طاقت سے ان بہروپیوں کا احتساب کریں گے اور 06فروری کو چاندستارہ پر مہر لگاکر سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔