کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کراچی اجتماع گاہ کا دورہ کیا انتظامی امور کے ذمہ دار مولانا حاجی عبدالوہاب سے ملاقات کی اجتماع گاہ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور تمام تر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران واٹر بورڈ کے افسران و عملہ ٹاؤن کے دیگر شعبہ جات کے افسران و عملہ بھی موجود تھے اس موقح پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا “اجتماع گاہ میں درپیش مسائل سے میں بخوبی واقف ہوں چھوٹے مسائل جس میں لائٹ پانی صفائی ستھرائی کے انتظامات تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت کر ہی لیتے ہیں اجتماع گاہ کے گرد جو روڈ کارپیٹنگ کے مسائل ہیں اس کے لیے ہم میئر کراچی مرتضی وہاب کو بھی ریکویسٹ کریں گے کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی ریکویسٹ ہے کہ وہ یہاں سیکیورٹی کے انتظامات کو فل پروف بنائے جس سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے کیونکہ کراچی اجتماع گاہ ایک اہم دینی مرکز ہےاور یہاں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کی جانب سے اجتماع گاہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اجتماع گاہ میں صفائی ستھرائی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماع اتحاد و بھائی چارے کی علامت ہے اور اس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
کراچی اجتماع گاہ میں آنے والے لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اجتماع ایک مقدس مقصد کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ برداشت نہیں کیا جائے گا اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے تمام متعلقہ شعبے ہر وقت مستعد رہیں گے تاکہ اجتماع کے دوران کوئی بھی مشکل پیش نہ آئے انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی، پانی، اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اور اجتماع گاہ کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ آنے والے اجتماعات میں شرکاء کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے شرکاء اور منتظمین کو یقین دلایا کہ وہ خود ذاتی طور پر انتظامات کی نگرانی کریں گے اور اجتماع میں انے والے شرکاء کو ہر قسم کی دشواری اور مشکلات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اور اجتماع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
چیئرمین نے میڈیا کے توسط سے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اجتماع کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں













