اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 
0
172

اسلام آباد 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، قوم سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔