ملتان میں ٹرانسپورٹرز سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

 
0
40731

ملتان 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ملتان پولیس نے تھانہ گلگشت کے علاقے سے ٹرانسپورٹرز سے بھتہ مانگنے والا مرکزی ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد سمیت دیگر ملزمان ٹرانسپورٹ روک کر بھتہ طلب کرتے ہیں۔ بھتہ سے انکار پر زد و کوب کرتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور رقم چوری کر لیتے ہیں۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ہر شخص کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔