اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے ملازمین کارکردگی کو پیمانہ بناکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
35

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے ملازمین کارکردگی کو پیمانہ بناکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ چوہدری محمد یٰسین
پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے تمام ملازمین متحد ہیں اور چوہدری محمد یٰسین اورانکی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہیں۔ عمران عباسی
پاک سیکرٹریٹ سے محمد نوید،مبین احمد،وجاہت عباسی اور وکٹرپرویز اپنے ساتھیوں سمیت پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین
(چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شامل۔
سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ منعقدہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعید اختر،حاجی صابر،اظہارعباسی،ملک عاصم،اظہرتنولی،ملک دلشاد،صوفی محمودعلی،حاجی مشتاق احمد شاہد،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سیدارشادشاہ،راجہ ہارون کیانی،چوہدری اعجاز،راجہ اشتیاق،چوہدری عاطف حنیف،اسدکیانی،عمران عباسی،شوکت عباسی،عثمان الیاس،محمد احمد،شاہد عباس،عمررحمان،محسن رؤف،اجمل جاویدبٹ،خاورشہزاد،اعجازکیانی سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرپاک سیکرٹریٹ سے محمد نوید،مبین احمد،وجاہت عباسی اور وکٹرپرویز نے اپنے ساتھیوں سمیت پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کااعلان کیا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگرعہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،مزدور یونین نے انفورسمنٹ،انوائرمنٹ اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈ،مالیوں،کلیریکل سٹاف،سپروائرزر،فورمین،ٹیوب ویل آپریٹر،فائر مین سمیت تمام محنت کشوں کو سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،20%سپیشل الاؤنس،فل بیسک عیدالاؤنس،ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ویلفیئر فنڈمیں اضافے اور دیگر بے شمارمراعات دلواکر ایک تاریخ رقم کی اور ہم اسی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے محنت کش کی عدالت میں پیش ہو کر سرخروہونا چاہتے ہیں،ہم نے اپنے پچھلے تین سالہ دور میں سات ہزارسے زائدملازمین کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایااورتیس سے زائد کیٹگریوں کے لیے لائن آف پروموشن بنوائی جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اوراپنے دورمیں سی ڈی اے کے چارہزارملازمین کو پلاٹ دلوائے اور مزید چارہزارپلاٹوں کی منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کوہونی تھی لیکن چند مزدور دشمن عناصرنے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج بھی پلاٹوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء کا شکار ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین ان کیسوں کا دفاع کر رہی ہے اور بہت جلد ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے خوشخبری ملے گی اور انشاء اللہ سی ڈی اے کے ملازمین کارکردگی کو پیمانہ بناکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے نہ صرف مزدور دشمنوں کا مکمل احتساب کریں گے بلکہ ان کو ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے کی سیاست سے رخصت کر کے دم لیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے تمام درینہ مسائل فوری طور پر حل کروائے گی۔