قطر نے اپنی نرم ویزا پالیسی میں نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کو بھی شامل کر دیا ہے

 
0
502

اسلام آباد، اگست 30 (ٹی این ایس)  قطر نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرنے کا اعلان کردیاہے جس کے بعد اب پاکستانیوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا۔

واضح رہے کہ قطر نے پہلے   40 ممالک کے لئے اپنی جس  نرم ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا اس میں پاکستان شامل نہیں تھا ۔

پاکستان نے سفارتی سطح پر قطر کے سامنے ویزا پالیسی میں پاکستان کو مد نظر نہ رکھنے پر احتجاج کیا جسکے بعداب قطر نے پالیسی میں نظر ثانی کرتے ہوئےپاکستان کے لیے بھی مذکورہ ویزاپالیسی کے زمرے میں لایاہے۔ اس کے تحت اب پاکستانیوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا۔