شہباز شریف نے ملتان میٹرو منصوبے پر کرپشن کے الزامات مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ یہ ایک میڈیا گروپ کامنفی پروپیگنڈا ہے

 
0
358

لاہور ، اگست 30 (ٹی این ایس)  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو منصوبے پر کرپشن کے الزامات مسترد کرتے کہاہے کہ اس سلسلہ میں ایک میڈیا گروپ منفی پروپیگنڈا کررہا ہے ، انھوں نے ایک بار پھر واضع کر دیا یے کہ اگر انکے دور میں ایک پائی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اے آروائی نے ملتان میٹرو بس کے حوالے سے متعلق پراپیگنڈا کیا ہے ، ارشد شریف ، سمیع ابراہیم ، عارف بھٹی نے پنجاب حکومت کے خلاف دروغ گوئی سے کام لیا ، بعض سنجیدہ چیلنجز نے بھی ملتان میٹرو بس کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا ، ملتان میٹرو منصوبے میں 3ارب کی کرپشن بے بنیاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے آروائی چینل نے پنجاب حکومت اور دوست ملک کی تضحیک کی ۔

انھوں نے کہا کہ میرے کسی دور میں کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہوجائے تو میں مجرم ہوں گا ، گندی اور زہریلی سوچ میں دوست ممالک کو بھی نہیں بخشا جا رہا ، ملتان میٹرو بس منصوبہ 9حصوں میں 9کنڈیکٹرز نے تعمیر کیا ۔ اے آروائی نے جس خط کا حوالہ دیا وہ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کا منتخب نمائندہ ہوں ، میرے نام سے کمپنیوں کو شاباشی کا خط بھی جعلی ہے ۔ اے آروائی قوم کے نوجوانوں کو کیا پیغام دے رہا ہے ، پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اے آروائی کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کئے ۔ قبضہ مافیا جیسے لوگ اے آروائی چینل کے پیچھے ہیں ، مجھ پر جتنے الزامات لگائیں گے میں اتنی تیزی سے کام کروں گا ، مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا ، ہمیں اس ملک کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے  سیاسی مخالفین پر الزامات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نے 60ملین ڈالر لوٹا ، صدر کے استثنیٰ میں رہ کر وہ ہضم کرجائیں کیا یہ احتساب ہے ،؟ رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، اس کا کیا بنا ؟  این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی منظم ڈاکہ زنی کی گئی ،اس کیا بنا ؟   ای او بی آئی میں ظفرگوندل نے اربوں روپے کے فراڈ کئے ،پنجاب بینک میں ڈاکہ زنی ، حارث سٹیل ملز کیس کا کیابنا سپریم کورٹ نے کہا کہ نندی پور منصوبے میں تاخیر اور کرپشن میں بابر اعوان ملوث ہے ، جہانگیر ترین نے قرضے معاف کرائے ، لندن میں جائیدادیں بنائیں، عمران خان نے جنگل بس کا تخمینہ 70ارب لگایا اور آج تک کہہ رہا ہوں کہ یہ 30ارب ہے ، عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں اور اللہ سے معافی مانگیں ، میں نے فیصلہ کر لیا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے ۔

 انھوں نے کہا کہ یہ تمام حقائق سب کے سامنے ہوتے ہوئے آنکھیں چرائی جا رہی ہیں ۔

شہباز شریف نے مزئد کہا ہے کہ ماضی میں ملک کے اشرافیہ نے 256ارب روپے کے قرضے معاف کرائے ۔اشرافیہ ، ٹیکس چوروں اور آمرانہ سوچ کے خالف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ، میں ان کا ساتھ دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری گردن بھی کٹ جائے تو پرواہ نہیں ، قرض خوروں کے خلاف بات کرتا رہوں گا ، کیا احتساب پانامہ پر ختم ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تواز شریف کوسزا پانامہ پر نہیں اقامہ پر ملی ، پانامہ میں اور بھی بہت نام ہیں ان کے احتساب کا کیا ہوا؟اگر پانامہ پر احتساب ختم ہوگیا تو پاکستان میں احتساب کی موت واقع ہوگئی ۔ اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کرنا نوازشریف کا حق ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ میں ایسے بے شمار ججز ہیں جن کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا

                        تعلیم کے شعبہ میں اپنی حکومت کے کاموں کو گنواتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ صوبہ میں ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے 2لاکھ بچوں کو وظائف دیے ، پنجاب میں 85لاکھ روپے کی لاگت سے دیہاتیوں میں سڑکیں بنائی جا رہی ہیں ، 2018میں لوڈ شیڈنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی ۔

                  پنجاب میں 2010 کے بعد امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں لی ، نیوکلیئر طاقت کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی سے امداد نہیں لینی چاہیے ۔