اسلام آباد،پولیس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،وزیر داخلہ کا نوٹس ،آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

 
0
351

اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس)وفاقی  دارلحکومت اسلام آبادمیں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔ناکے پر پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے انکا پیچھا کیا ۔ اسکے باوجود جب کار سوار نہ رکے تو پولیس نے فائرنگ کر دی جس  سے ایک کار سوار  موقع  پر ہی جاں بحق  جبکہ دوسرا شدید ذخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کو پولیس ساتھ لے گئی  جبکہ جاں بحق شخص  کی شناخت کر کے اس کی لاش کو روانہ کیا جا رہا تھا ۔

واقع کے بعد راول ٹاون پولیس کے اعلی افسران وہاں پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔