چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے ڈی ایم اے نے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

 
0
179

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے ڈی ایم اے نے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا، آپریشن کے دوران گرین بیلٹس کر قائم تجاوزات مسمار کر دی گئی۔ اپریشن کے دوران سیکٹر آئی ٹین اور الیون کے درمیان گرین بیلٹس سے تجاوزات ہٹائی گئی گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے جاری آپریشن کی قیادت ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کر رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکٹرز کے اندرونی علاقوں اور اور مرکزی شاہراوں پر فوکس کیا گیا۔ سیدہ شفق ہاشمی کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی اسلام آباد سے بھی غیر قانونی تجاوزات مسمار کی گئی آپریشن میں ڈپٹی ڈرائیکٹر ڈی ایم اے اور فیلڈ انچارج سمیت ڈی ایم اے ٹیم نے حصہ لیا ڈرائیکٹر ڈی ایم اے نے آئی الیون فور اور آئی جے پی روڈ پر قائم تجاوزات مافیا کو ٹھیلے اور ریڑھیاں ہٹانے کیلئے نوٹسسز جاری کر دیئے ڈی ایم اے ٹیمیز سیکٹر آئی الیون اور آئی جے پی روڈ سے تمام تجاوزات مسمار کریں گی۔ تمام گرین بیلٹس پر فینسسنگ کرکہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ مستقبل میں گرین بیلٹس کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے۔ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت بنانے کے لیے اپنا کردار کریں گے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر شاہراوں اور پارکس کی بحالی کے منصوبوں سے شہر کا حسن نکھر رہا ہے۔