چین (ٹی این ایس)چین کے نائب وزیراعظم کے بعد ترکیہ کے نائب صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے

 
0
271

استنبول:چین کے نائب وزیراعظم کے بعد ترکیہ کے نائب صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پراجیکٹ کا افتتاح کراچی میں بدھ کو کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔