راولپنڈی (ٹی این ایس)ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
164

، سپیشلی ایبلڈ لڑکی سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم معاویہ نے اس کی ذہنی معذور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی،نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم معاویہ کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔