سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی کوئٹہ پشین سٹاپ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

 
0
652

اسلام آباد اگست 13(ٹی این ایس)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کوئٹہ پشین سٹاپ بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ۔بروز ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی جتنی  بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ،  قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ غم  کی اس گھڑی میں  غمزدہ خاندانوں کے ساتھ  برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا  ہماری فوج کے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیگی، شہیدوں اور انکے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا  دشمن بزدلانہ حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں حالات کی نزاکت کا احساس کرتےہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔