ایوان بالا میں کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تحریک التواء پر بحث کی جائے گی

 
0
550

اسلام آباد مئی 09 (ٹی این ایس): ایوان بالا میں کل جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تحریک التواء پر بحث کی جائے گی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر جاوید عباسی نے چیئرمین سے کہا کہ ان کی تحریک التواء ایجنڈے پر لائی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کی اور سینیٹر شیری رحمن کی تحریک التواء یکجا کر دی ہے جو (آج) جمعہ کو ایجنڈا پر آئے گی اور وقفہ سوالات کے بعد اس پر بحث کی جائے گی۔