کراچی (ٹی این ایس) کراچی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران سے ملاقات

 
0
19

کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران سے ملاقات میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے نائب صدر سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت فرمائی میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپنے درپیش مسائل سے ایس ایس پی صاحب ویسٹ کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی صاحب نے ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر ایس ایس پی صاحب نے متعلقہ ڈی ایس پی کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ماربل ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں علاقہ میں مؤثر پولیس پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کو بڑھایا جائے تاکہ وہاں پر چھینا جھپٹی کے واقعات نا ہونے پائیں خاص طور پر ان علاقہ جات میں جس کی نشاندہی ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران نے کی ہے میٹینگ کے اختتام پر ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران نے ایس ایس پی صاحب ویسٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دھانی کرائی