پشاور (ٹی این ایس) بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل

 
0
14

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنوں کنٹونمنٹ میں خود کش بمباروں سمیت 16 دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا اور جوابی کارروائی میں تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 5 جوان شہید ہوئے جبکہ خودکش دھماکوں سے ایک مسجد اور قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ اطلاعات سے ثابت ہوا ہے کہ حملے میں افغان شہری ملوث تھے، شواہد ہیں حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائیگی، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان سرحد پار سے آنے والے خطرات پر ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔